جالندھر5اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جالندھر کے بستی علاقے میں آج دن میں آندھرا بینک کے اے ٹی ایم میں معمولی آگ لگ گئی۔آگ سے کچھ کاغذات اوراشیاء کونقصان پہنچاہے۔اگرچہ فائربریگیڈمحکمہ نے ایک آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو لیا۔آگ کے انجن کے سیکشن کے ذرائع نے بتایاکہ صبح پونے دس بجے آندھرا بینک میں آگ لگنے کی اطلاع ملی اور محکمہ کی ایک گاڑی فوری موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے ارد گرد کے دکانوں میں افراتفری کاماحول ہو گیا لیکن اس سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دوسری طرف بینک کے ایک افسرنے بتایاکہ اس آگ سے کچھ کاغذ اور دیگر اشیاء متاثر ہوئے ہیں۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔معاملے میں پولیس نے بھی بتایا کہ بادی النظرمیں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے لیکن تحقیقات کی جا رہی ہیں۔